بیجنگ(شِنہوا) چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران،صارفین کے بڑھتے ہوئے جوش و خروش اور خریداری کے لیے سازگار پالیسیوں پر عملدرآمد کی بدولت ملک میں آن لائن اور آف لائن خریداری میں تیزی آگئی ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئٹنگ نے کہا کہ سات روزہ گولڈن ویک تعطیلات کے دوران، اخراجات میں اضافے اور ملک کی صارف منڈی کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں کھپت دوست سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔
مقامی حکومتوں نے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائےہیں،جن میں خریداری واؤچرزکی فراہمی،سفری سرگرمیوں کو فروغ دینا اورثقافت وسیاحت کوفروغ دینے کے لیے خریداری میلوں کا انعقاد شامل ہے۔ ان اقدامات کے تحت جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے فوژو شہر میں چھٹیوں کے دوران میں اخراجات کی حوصلہ افزائی کے لیے 30لاکھ یوآن (تقریباً 4لاکھ 23ہزار ڈالر) کے استعمال کے واؤچر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں 70 سے زیادہ سرگرمیوں کا اہتمام کیاجائےگا جن میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ثقافتی اورنائٹ ٹورزشامل ہیں۔
ریاستی کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹرکے محقق، چھین لائفن نے کہاکہ مقامی حکومتوں نے اس سال بھرپور اقدامات کیے ہیں،جو صارفین کی ایک وسیع رینج کے لیے قابل رسائی ہیں اور یہ کہ اس طرح کے اقدامات سے کھپت کی صلاحیت کو مزید فروغ ملے گا۔