• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 25 کروڑ سے زائد سفری دورے متوقعتازترین

October 10, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک ہفتہ طویل قومی دن کی تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر 25 کروڑ 55 لاکھ 40 ہزارسفری دورے متوقع ہیں۔

ملک کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق یکم سے 7 اکتوبر تک ریل ، سڑک ، آبی اور فضائی راستوں سے یومیہ اوسط 3 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار سفری دورے کیے جائیں گے۔

مجموعی سفری دوروں میں سے سڑک کے ذریعے کے 19 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار دورے کیے جانے کی توقع ہے جبکہ آبی راستوں سے سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد 46 لاکھ 40 ہزار تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران ٹرانسپورٹ سیکٹر کی کارکردگی معمول کے مطابق بدستور مستحکم رہی۔