• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قومی دن کی تعطیلات کے آخری دن ریلوے سفر میں مزید رش کا امکانتازترین

October 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ایک ہفتہ طویل قومی دن کی تعطیلات کے آخری دن 74 لاکھ 50 ہزار ریلوے مسافروں کی آمد متوقع ہے کیونکہ مزید مسافر واپسی کے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔

قومی ریلوے آپریٹرچائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ جمعہ کے دن سفری رش سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 8 ہزار 386 ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ریلوے آپریٹر نے کہا کہ جمعرات کے روز چینی ریلوے میں تقریباً 64 لاکھ 20 ہزار مسافروں کی آمد دیکھی گئی ہے۔

مقامی ریلوے حکام نے مسافروں کے بلا تعطل سفر کو یقینی بنانے کیلئے خدمات اور حفاظتی انتظامات کو بہتربنایا ہے۔

28 ستمبر سے 8 اکتوبر2022ء تک جاری رہنے والی 11 روزہ قومی تعطیلات کے سفری رش کے دوران چین میں ریلوے کے ذریعے 6 کروڑ 85 لاکھ مسافروں کی آمد و روانگی متوقع ہے۔