• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کوئی"مڈل انکم ٹریپ " نہیں ہے:امریکی ماہر اقتصادیاتتازترین

February 10, 2024

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے ایک معروف ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ چین میں کوئی "مڈل انکم ٹریپ " نہیں ہے، کیونکہ ملک اہم تکنیکی حرکیات کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں سنٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے پروفیسر اور ڈائریکٹر جیفری ساچس نے شِنہوا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ متوسط آمدنی کا جال لاطینی امریکہ میں تکنیکی حرکیات میں کمی سے پیدا ہوا ہے تاہم چین تکنیکی طور پر بہت متحرک ہے۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی میڈیا یکساں سوچ کا حامل ہے، ماہر اقتصادیات نے کہا کہ چین کو کور کرنے والے بہت سے صحافی اس کی معیشت کے بارے میں جامع سمجھ بوجھ  نہیں رکھتے۔ ساچس نے کہا کہ چین میں کسی قسم کی جاب پولرائزیشن نہیں ہے بلکہ  یہ ملک عالمی معیشت کی ڈیجیٹل ماحول دوست تبدیلی کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کا دنیا کا کم لاگت  کا حامل پروڈیوسر ہے۔