• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسانے والی ٹیکنالوجی کا استعمالتازترین

September 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے خشک سالی پرقابو پانے کے لیے ملک کے مختلف خطوں میں اگست سے مصنوعی بارش برسانے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

 چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) کے عہدیدارژاوژی چھیانگ نے منگل کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یکم  سے 31 اگست تک، ہوائی جہاز نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے 75 پروازیں کیں، جو مجموعی طور پر 211 گھنٹے جاری رہیں۔

 ژاؤ نے کہا کہ مصنوعی بارش تقریباً14لاکھ50ہزارمربع کلومیٹرکے علاقے پربرسائی گئی،جس سے خشک سالی اور بلند درجہ حرارت کو کم کرنے، پانی کے ذخائر میں اضافے اور زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے میں اہم مدد ملی۔

اہلکار کے مطابق، ان آپریشنزمیں  موسمیاتی سیٹلائٹ، موسمی ریڈار اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں جیسی  جدید ترین ٹیکنالوجیزسے مدد لی گئی۔ژاؤ کے مطابق  مصنوعی بارش سے چھونگ چھنگ اور سیچھوان میں گرم موسم کی وجہ سے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں بھی مددملی۔