بیجنگ(شِںہوا) چین میں جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 185 چینی اہلکاروں کو پارٹی اور حکومتی طرز عمل کو بہتر بنانے بارے 8 نکاتی ضابطہ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن نے ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ یہ اہلکار 5 ہزار 434 مقدمات میں ملوث تھے اور ان میں سے 5 ہزار 626 کو تادیبی یا انتظامی سزائیں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 4 ہزار 7 کو بیوروکریسی رکاوٹوں میں ملوث ہونے پر یا رسمی کارروائیوں میں الجھانے پر سزائیں دی گئیں۔ سماجی و معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں فرائض سے غفلت ایک نمایاں مسئلہ تھا۔
مجموعی طور پر 4 ہزار 178 اہلکاروں کو ذاتی فوائد حاصل کرنے اور فضول طرز عمل پر سزا دی گئی ان میں تحائف دینا یا قبول کرنا اور غیر مجاز الاؤنس یا بونس دینا شامل ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے 2012 کے اختتام پر کفایت شعاری کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے 8 نکاتی ضابطے جاری کئے تھے۔