• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جولائی کے دوران لاٹری کی فروخت میں 13.5 فیصد کمیتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت جولائی میں 31ارب37کروڑ یوآن (تقریباً 4ارب55 کروڑ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.5 فیصد کم ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمارکے مطابق فلاحی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت جولائی میں 12ارب38 کروڑ یوآن ہوئی، جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً 1ارب13کروڑ یوآن یا 10 فیصد زیادہ ہے۔

کھیلوں کی صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے فروخت کیے جانے والے لاٹری ٹکٹ گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد کمی کے ساتھ 18ارب99 کروڑ یوآن پر آ گئے۔

اعداد و شمار  کے مطابق پہلے 7 مہینوں میں، چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 213ارب43 کروڑیوآن رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد کم ہے۔ چین کے لاٹری کے انتظامی قوانین کے تحت، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز کو انتظامی اخراجات، عوامی بہبود کے منصوبوں اور انعامات کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔