بیجنگ (شِنہوا )چین میں فضائی مسافروں اور کارگو ٹریفک میں مسلسل اضافے سے فضائی نقل وحمل کا حجم جولائی میں ماہانہ ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔
چین کے شہری ہوابازی کے ادارے (سی اے اے سی) کے عہدیدار لی یونگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے شہری ہوا بازی شعبے کا مجموعی ٹرانسپورٹ ٹرن اوور گزشتہ ماہ13ارب 63کروڑٹن کلو میٹر تک پہنچ گیا جو ایک سال پہلے اسی مدت کے مقابلے میں 19.9 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں فضائی سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.8 فیصداضافے سے تقریباً6کروڑ91لاکھ40ہزار رہی۔بین الاقوامی سفری دوروں کی تعداد 61لاکھ 30 رہی جوجولائی 2019 میں رجسٹرڈ سطح کے 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ماہ تقریبا 7لاکھ52ہزارٹن کارگو اور میل ہوائی جہازوں کے ذریعے منتقل کیا گیا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں25.1 فیصدزیادہ ہے۔
سی اے اے سی کے اہلکار ژانگ چھنگ نے کہا کہ موسم گرما میں سفری رش کے دوران شہری ہوا بازی کے شعبے میں مستحکم اضافہ ہوا،اور 10 اگست کو24لاکھ 50ہزار سفری دورے کیے گئے جو ایک نیا یومیہ ریکارڈ ہے۔