بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ملک میں صنعتی بحالی کی قیادت کرتے ہوئے پیداوار ، آمدن اور منافع کے لحاظ سے مستحکم نشوونما کی اطلاع دی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 8.1 فیصد اضافہ ہوا جو ابتدائی 3 سہ ماہیوں کی نسبت 1.2 فیصد اور پوری مینوفیکچرنگ انڈسٹری سے 4.7 فیصد زیادہ ہے۔
پوری مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس کی رفتار سے گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ کے ساتھ اس شعبے میں کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدن 74 کھرب 90 ارب یوآن(تقریباً 10 کھرب 70 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق چین کے آٹو مینوفیکچررز نے جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں 4 کھرب 25 ارب 6 کروڑ یوآن منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 0.8 فیصد زیادہ ہے۔