چین میں جنوری ۔ جولائی کے دوران چھوٹے اور درمیانی اداروں میں ترقی کی رفتار مستحکم رہیتازترین
September 01, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترقی کی شرح مستحکم رہی اور ملک کی میکرو اکانومی کے مستحکم آپریشن کو ٹھوس بنیاد فراہم کی ہے۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری اور جولائی کے عرصے میں ملک کے اہم چھوٹے اور درمیانی درجے کے صنعتی اداروں کی آپریٹنگ آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت مجموعی اضافہ 8.1 فیصد رہا۔
اس عرصے میں ان اداروں کے منافع میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔
چھوٹے کاروباروں پر مالی بوجھ کم کرنے اور انہیں تقویت دینے بارے ترجیحی پالیسیاں شروع کی گئی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی ششماہی میں ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ٹیکس ، فیس میں کٹوتی ، تاخیر سے ادائیگی اور ٹیکس واپسی کی مد میں تقریباً 18 کھرب یوآن (تقریباً 261.62 ارب امریکی ڈالرز) ملے۔
وزارت نے لٹل جائنٹ کمپنیوں کی چوتھی فہرست شائع کی ہے جس میں 4 ہزار 300 سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جو چین کے چھوٹے و درمیانے درجے کے اہم اداروں کی نمائندگی کرتی اور ایک خاص شعبے میں مہارت رکھتی ہیں ، یہ کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتی اور زبردست صلاحیتوں کی حامل ہیں۔
وزارت کے ایک عہدیدار لیانگ ژی فینگ کے مطابق نوول کرونا وائرس اثرات کے باوجود گزشتہ 2 برس میں ان کمپنیوں کی اوسط سالانہ آپریٹنگ آمدن میں اضافے کی شرح 20 فیصد سے زائد رہی ہے۔
لیانگ نے کہا کہ وزارت سرمایہ کی فراہمی ، صلاحیت اور ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں مزید اقدامات کرے گی تاکہ لٹل جائنٹ اداروں کی ترقی کو بہتر ماحول میسر آسکے۔