• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں گزشتہ دہائی کے دوران کل وقتی اساتذہ کی تعداد میں اضافہتازترین

September 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کل وقتی اساتذہ کی تعداد میں گزشتہ دہائی کے دوران تقریباً 38لاکھ  کا اضافہ ہوا ہے۔

 وزارت تعلیم کے اعدادوشمارکے مطابق کل وقتی اساتذہ کی تعداد 2012 کی 1کروڑ46لاکھ30ہزار سے بڑھ کر2021 میں 1کروڑ84لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کے سپروائزرز کی تعداد گزشتہ دہائی میں تقریباً 2لاکھ 29ہزارسے بڑھ کر4لاکھ 24ہزار جبکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کے سپروائزرز کی تعداد69ہزار سے بڑھ کر1لاکھ 32ہزار ہوگئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور سماجی حیثیت میں بہتری آئی ہے، پرائمری اور مڈل اسکول کے اساتذہ کی اوسط تنخواہ مقامی سرکاری ملازمین سے کم نہیں ہے۔ وزارت کے مطابق  13لاکھ  سے زیادہ دیہی اساتذہ نے خصوصی سبسڈی پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے جس میں انہیں اضافی گزارہ الاؤنسز دیا گیا۔