• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں گیگا بٹ 5جی اور آپٹیکل فائبرتک رسائی کے حامل شہروں کی تعداد110 تک پہنچ گئیتازترین

December 26, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال اکتوبر کے آخر تک  گیگا بٹ 5جی اور آپٹیکل فائبر خدمات پیش کرنے کی صلاحیت کے حامل شہروں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی تھی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق،علاقائی تقسیم کے لحاظ سے، ان میں سے 41 شہر ملک کے مشرقی، 29 وسطی اور 40 مغربی علاقوں سے ہیں۔

ان شہروں میں اوسط گھروں میں گیگابٹ فائبر نیٹ ورک کی کوریج 100 فیصد سے تجاوز ، جبکہ 5جی بیس سٹیشنز کی تعداد فی 10ہزار افراد میں سے 22.2 تک پہنچ گئی، جو کہ15.7 کی قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

ان شہروں میں، 80 فیصد سے زیادہ بڑے سرکاری ہسپتالوں، کلیدی یونیورسٹیوں، بڑے ثقافتی و سیاحتی مقامات، ہوائی اڈوں اور اہم شاہرات کو 5جی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہے۔