بیجنگ (شِنہوا) چین میں غیر ملکی کمپنیوں کی اکثریت نے 2023 میں ملک کے موثر کوویڈ-19ردعمل اور اقتصادی نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔
چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے مطابق،سروے میں شامل 160 سے زائد غیر ملکی فرموں، کامرس چیمبرز اور انجمنوں میں سے 91 فیصد چین کے کوویڈ-19 کے ردعمل میں کی گئی بہتری کے پرزور حامی تھے۔
سروے میں شامل 99 فیصد سے زائد غیر ملکی فرموں نے 2023 میں چین کے اقتصادی نقطہ نظر کے بارے میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور 98.7 فیصد نے کہا کہ وہ چین میں اپنی سرمایہ کاری کو برقرار اور اس میں توسیع کریں گے۔
سروے کے مطابق اس کے علاوہ، 89.8 فیصد نے کہا کہ وہ اپنی مقامی صنعتی چینز کو برقرار رکھیں گے، جبکہ 10.2 فیصد نے اپنی بیرون ملک صنعتی چینز کو چین منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان یانگ فان کے مطابق، سروے میں شامل غیر ملکی اداروں نے کہا کہ چین کی معیشت مستحکم اور مارکیٹ صلاحیت، صنعتی نظام، بنیادی ڈھانچے اور کاروباری ماحول میں مضبوط جامع مسابقتی فوائد کی حامل ہے۔