بیجنگ(شِنہوا)چین میں دسمبر 2022ء کے دوران روڈ لاجسٹکس کی قیمتوں کے انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے معمولی اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لن آن لاجسٹکس گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ سروے کے صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ انڈیکس 103.1 کی سطح پر موجود رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد زیادہ ہے۔
سروے میں کہا گیا کہ دسمبر کے دوران اعدادوشمار میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ چینی قمری سال نو 2023ء کے اوائل میں نوول کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کو کمی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ معیشت اور معاشرے کو مستحکم کرنے کی پالیسیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ مقامی انسداد وبائی امراض اقدامات کی اصلاح کے پیش نظر قلیل مدتی منفی وبائی اثرات کم ہو جائیں گے سروے میں روڈ لاجسٹکس سیکٹر کی مستقبل کی کارکردگی میں اضافہ کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ چین کی معیشت اور مارکیٹ بتدریج بحال ہو رہی ہے اور اس میں مضبوط نمو دیکھی جا رہی ہے۔