• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں دنیا کا سب سے بڑاصاف توانائی کا کوریڈورمکمل ہوگیاتازترین

December 29, 2022

چھینگڈو(شِنہوا) چین میں مجموعی پیدواری صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا پن بجلی گھربائی ہیتھان منگل کومکمل طور پر فعال ہو گیا،جوملک کے جنوب مغربی علاقے میں دریائے یانگسی پر واقع ہے۔

چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق   اس کے آپریشن سے دنیا کے سب سے بڑے صاف توانائی کوریڈور کی تکمیل مکمل ہوگئی ہے، جس سے دریائے یانگسی پر  بنائے گئے چھ میگا ہائیڈرو پاورسٹیشن سے ملک کے مغرب سے مشرقی  علاقوں میں بجلی کی ترسیل کی جارہی ہے۔

بائی ہیتھان کا مکمل آپریشن منگل کی صبح اس کے 16 ہائیڈرو جنریٹنگ یونٹس میں سے آخری میں72 گھنٹے کا آزمائشی آپریشن مکمل کرنے کے بعد ہوا۔ 1کروڑ60لاکھ  کلو واٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت  کے ساتھ،بائی ہیتھان  وسطی  صوبے ہوبے میں تھری گورجز ڈیم منصوبے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے چیئرمین لی منگ شان نے کہا کہ بائی ہیتھان چین کے جدید ترین آلات کی تیاری میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے، کیونکہ یہ 16 گھریلو پن بجلی پیدا کرنے والے یونٹوں سے لیس ہے، جن میں سے ہر ایک 10 لاکھ  کلوواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے، جو دنیا میں کسی ایک یونٹ کی سب سے بڑی صلاحیت ہے۔