• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران سرحدی گزرگاہوں سے کراسنگ میں دوگنا اضافے کی پیشگوئیتازترین

January 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ کے تخمینہ کے مطابق ملک میں چینی قمری سال نو کی7 روزہ تعطیلات کے دوران یومیہ باہر جانے اور داخل ہونیوالے افراد کی اوسط تعداد رواں سال 6 لاکھ تک پہنچ جائیگی جو 2022ء کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

انتظامیہ نے ملک بھر کے امیگریشن حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آمدہ تہوار کے دوران انتہائی زیادہ سفری رش کیلئے بہترین تیاری کریں اور کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی میں اضافہ کریں، تاکہ چینی شہریوں کے انتظار کے وقت کو 30  منٹ تک محدود رکھا جا سکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ خاص طور پر ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملحقہ زمینی بندرگاہوں سے مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ کی توقع ہے۔

چینی قمری سال نو کی تعطیلات ایک ایسا موقع ہے جب چینی لوگ روایتی طور پر اپنے خاندانوں سے ملاقات کیلئے گھر جاتے ہیں ، رواں سال یہ تہوار 21 جنوری سے 27  تک جاری رہے گا۔