چین میں بزرگوں کی دیکھ بھال اوربچوں کی نگہداشت کی صنعتوں کے لیے امداد میں اضافہتازترین
September 02, 2022
بیجنگ(شِنہوا)چین نے بزرگوں کی دیکھ بھال اور بچوں کی نگہداشت کی صنعتوں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک عہدیدار سو وی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بزرگوں کی دیکھ بھال اور بچوں کی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے والے کچھ اداروں کو گزشتہ دو سالوں کے دوران وبا کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سو وی نے بتایا کہ اس سے قبل ایک سرکلرجاری کیا گیا تھا جس میں کرایہ اور ٹیکس معاف کرنے کے ساتھ ساتھ اہل بزرگوں کی دیکھ بھال اور بچوں کی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے مالی مدد فراہم کرنے کے اہداف کی تفصیل دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور سیلف ایمپلائڈ کے لیے سرکاری املاک کا کرایہ معاف کر دیا جائے گا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ بیروزگاری بیمہ اور کام کی جگہ پر جسمانی چوٹ کے انشورنس پریمیم کو کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ کوویڈ سے متاثرہ شعبوں کے لیے اولڈ ایج انشورنس ، بے روزگاری انشورنس اور کام کی جگہ پر جسمانی چوٹ کے بیمہ کو موخر کیا گیا ہے۔