بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بیلجیئم کے وزیر خارجہ ہادجا لہبیب نے بیجنگ میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔تقریب میں چین کے دورے پرآئے بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے بھی شرکت کی۔
چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی حکومت کی جانب سے نئے سفارت خانے کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی ثقافت میں نئی رہائش ایک نئے ماحول کا باعث ہے جس کی توقع چین اپنے اور بیلجیم و یورپ تعلقات سے رکھتا ہے۔ امید ہے کہ چین میں بیلجیئم کا سفارت خانہ ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تبادلوں کو وسعت دینے اور چین اور بیلجیئم اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے کردار ادا کرے گا۔