• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بغیر انفیکشن والے سکولوں میں آف لائن کلاسز بحال کرنے فیصلہتازترین

December 31, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس نئے انفیکشن  کی رپورٹ موصول نہ ہونے والے سکولوں میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

وزارت تعلیم کی جانب سے حال میں جاری کیے جانیوالے ایک ورک پلان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں پرائمری و سیکنڈری سکولوں، اعلیٰ تعلیم کے اداروں اور پری سکول  تعلیمی اداروں کو ہدف بنایا جائیگا۔ دیگر تعلیمی ادارے حوالہ جات بنا کر اس منصوبے کو نافذ العمل کر سکتے ہیں۔

منصوبے کے مطابق مروجہ وباء کے دوران پرائمری و سیکنڈری سکول اور کنڈرگارٹن سختی کے ساتھ "کلوزمنیجمنٹ" کو اپنائیں گے جبکہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو الگ الگ انتظامی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے اب تمام طلباء کیلئے لازمی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کا آغاز نہیں کرینگے ، صرف کلیدی گروپوں کے لوگوں کو ضابطے کے مطابق نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ یا اینٹیجن ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوگی۔ دوسرے علاقوں سے سکول پہنچنے والوں کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء داخل ہونے یا باہر نکلتے وقت نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج فراہم کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق پرائمری و سیکنڈری سکولوں اور کنڈرگارٹنز میں گردشی یا بے ترتیب ٹیسٹوں کے ذریعے مناسب طریقے سے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔مزید کہا کہ سکولوں کا دورہ کرنے والے افراد کو داخل ہونے پر نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے کی ضرورت ہو گی۔