بیجنگ(شِنہوا) چین میں آمدہ بہار میلہ کے سفری رش کیلئے ٹرین ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ سے شروع ہو گی۔
ملک کے ریلوے آپریٹر کے مطابق سفری رش عام طور پر ذرائع نقل و حمل کی بہت زیادہ طلب کا دورانیہ ہے جب 2023ء میں 7 جنوری سے 15 فروری تک لوگ بہار میلہ کا جشن منانے کیلئے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین کے ریلوے حکام سفری رش کے دوران ریلوے ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ذرائع نقل و حمل کے کام کے ساتھ ساتھ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کو مربوط کرنے کیلئے کوششوں میں بھی اضافہ کریں گے۔
چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل کی کارکردگی اور موافقت کے ساتھ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ملک کے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے مسافروں کے سفر کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ لوگ خاندانی اجتماعات اور سیاحت کیلئے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کاروباری اداروں کے کام کی بحالی اور سردیوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئلے کی نقل و حمل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث اس عرصے کے دوران سامان کی نقل و حمل میں بھی اضافہ ہو گا۔