بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک کیمیکل انٹرپرائز نے بائیو ڈی گریڈ ایبل کیمیکل میٹریل پولی گلائکولائیڈ (پی جی اے) کی تیاری شروع کردی ہے، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 65 فیصد تک کم کرتا ہے۔
سائنس وٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق شمال مغربی صوبے شانشی میں چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذیلی ادارے، یولن کیمیکل کمپنی لمیٹڈ نے پیر کو 50ہزار ٹن پی جی اے کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ کوئلےسے چلنے والی پروڈکشن لائن کا آغاز کیا۔
مٹی اور سمندری پانی جیسے ماحول میں پائے جانے والے جرثوموں کے ذریعے پی جی اے کوڈی گریڈ کیا جاسکتا ہے۔اس سے کھانے کی پیکیجنگ کی مصنوعات جیسے ڈسپوزایبل پلاسٹک کے تھیلے، لنچ باکس اور اسٹراتیار کیے جاسکتے ہیں۔
اسے تیل اور گیس کے استعمال کے لیے میٹریلز تیار کرنے کے علاوہ طبی مقاصد کے لیےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔