• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انٹرنیٹ تہذیب پر کانفرنس کا انعقادتازترین

August 29, 2022

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں انٹرنیٹ تہذیب کو فروغ دینے بارے ایک کانفرنس شروع ہوگئی۔

چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2022 میں ایک مرکزی فورم، سائبر اسپیس میں سلامتی کے فروغ پر ایک فورم ، 10 ذیلی فورم ، ایک نمائش اور موضوعات پر مبنی تقریبات شامل ہیں۔ کانفرنس 2 روز جاری رہے گی۔

انٹرنیٹ تہذیب کے مشترکہ فروغ بارے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں انٹرنیٹ ماحولیات، ثقافت اور تحفظ جیسے شعبوں میں نئے دور کے لئے انٹرنیٹ تہذیب کی تعمیر کو مضبوط بنانے پر 6 نکاتی اتفاق رائے شامل ہے۔

آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقدہ اس کانفرنس کی نمائش 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے انٹرنیٹ تہذیب کے فروغ میں چین کی پیشرفت کو اجاگر کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔

ذیلی فورمز میں سائبر اسپیس میں مواد کا فروغ ، ماحولیات اور قانون پر مبنی حکمرانی سے لیکر الگورتھم کے انتظام، بین الاقوامی تبادلے اور سائبر اسپیس میں رازداری کے تحفظ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔