• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس شروعتازترین

August 28, 2024

چھنگ دو(شِنہوا) چین انٹرنیٹ تہذیب کانفرنس 2024 صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو   میں شروع ہو گئی۔ 

وقت کے جذبے کو فروغ دینے اور سائبر سپیس میں مشترکہ طور پر تہذیب کو بڑھانے  کے موضوع  سےمنعقد ہونے والی اس دو روزہ  کانفرنس  میں مرکزی اور مقامی حکام، بڑے نیوز پورٹلز کے ساتھ ساتھ آن لائن سماجی تنظیموں اور انٹرنیٹ کاروباری اداروں کے سربراہان،  سکالرز اور انٹرنیٹ کے شعبے کی  معروف شخصیات  شرکت کر رہی ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شولی نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔

کانفرنس کے مندوبین کا  کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی پذیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات کو اپنانے کے لئے سائبر  سپیس تہذیب کو فروغ دینا ضروری ہے۔ یہ ایک مضبوط سوشلسٹ ثقافت اور ایک مضبوط سائبر ملک کی تعمیر کا بھی ایک لازمی حصہ ہے۔

انہوں نے سائبر سپیس میں سوشلزم کی حمایت کرنے اور مثبت توانائی کو بڑھانے سمیت ایک مثبت اور صحت مند انٹرنیٹ  ثقافت کی مسلسل تعمیر اور سائبر سپیس نظم ونسق کو مضبوط بنانے کے لئے مزید کوششوں پر بھی زور دیا۔

کانفرنس کا انعقاد مرکزی سائبرسپیس امور کمیشن کے دفتر اور مرکزی کمیشن فار گائیڈنگ کلچرل اینڈ ایتھیکل پروگریس کے ساتھ ساتھ سیچھوان کے صوبائی حکام نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔