• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1 ارب 5 کروڑ تک پہنچ گئیتازترین

September 01, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے شہریوں کی تعداد جون میں 1 ارب 5 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کی کوریج کا تناسب 74.4 فیصد ہے۔

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے چین کی انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹرنیٹ کے استعمال کا ہفتہ وار اوسط وقت 29.5 گھنٹے فی شخص رہا جن میں سے 99.6 فیصد افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

جون تک چین میں 3 کروڑ 38 لاکھ انٹرنیٹ ڈومین نام رجسٹرڈ ہوئے اور ملک بھر میں 18 لاکھ 50 ہزار سے زائد 5 جی بیس اسٹیشن قائم کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بہتر انٹرنیٹ سروس انفراسٹرکچر کے ساتھ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کی کوریج 58.8 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جون تک مختصر دورانیہ کی ویڈیو سروس استعمال کرنے والوں کے حجم میں سب سے زیادہ قابل ذکر اضافہ ہوااور ان کی تعداد 96 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ دسمبر کے مقابلے میں 2کروڑ 80 لاکھ زیادہ ہے۔ فوری پیغام رسانی، آن لائن نیوز اور لائیو سٹریمنگ سروسز کےصارفین کی تعداد بالترتیب 1 ارب 3 کروڑ ، 78 کروڑ 80 لاکھ اور 71 کروڑ 60 لاکھ رہی۔