ہانگژو(شِنہوا)چین میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز ویلج کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ساتھ چینی وفد کے لیے استقبالیہ تقریب پیر کو منعقد ہوئی۔
تقریباً ایک ہفتے کی کوشش کے بعد ایشین گیمز ولیج کو ایشین پیرا گیمز ولیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے رہائشیوں کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جا سکے۔
3 لاکھ 25 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس ویلج کو ہانگژو ایشین گیمز کے میڈیا ویلج سے تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں ایشین پیرا گیمز کے دوران وفود کے لیے3 ہزار 446کمرے میسر ہوں گے۔