• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اناج پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبے میں موسم خزاں کی کٹائی ختمتازترین

November 01, 2022

ہاربن(شِنہوا) چین کے اناج پیدا کرنے والے سب سے بڑے صوبے حئی لونگ جیانگ میں موسم خزاں کی فصلوں کی کٹائی ختم ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ زراعت ودیہی امور نے منگل کو بتایا کہ پیر شام 5 بجے تک، سوائے موسم سرما کی مکئی کی فصل  کے کچھ کھیتوں کے صوبے میں 99.9 فیصد فصلوں کی کٹائی مکمل کرلی گئی تھی۔

چین میں"اناج کے گودام"کے نام سے معروف حئی لونگ جیانگ کی اناج کی سالانہ پیداوار مسلسل 12 سالوں سے ملک میں پہلے نمبر پرہے۔ 2021میں صوبے میں تقریباً 78 ارب 68 کروڑکلوگرام اناج پیدا ہوا۔

اس سال، حئی لونگ جیانگ میں اناج کا زیرکاشت رقبہ 1کروڑ45لاکھ ہیکٹر سے زیادہ تھا۔