• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اہم ہائی ٹیک نمائش کا آغازتازترین

November 17, 2022

چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ) سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش شروع ہوگئی۔

 

نمائش کا موضوع سائنس اور ٹیکنالوجی کی قیادت، اختراع اور کاروبار ہے ۔اس میں 600 سے زائد ہا ئی ٹیک کمپنیاں اور اداے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شرکت کررہے ہیں۔ نمائش کے 2022 ایڈیشن میں ارجنٹائن مہمان ملک کے طور پر شریک ہے۔

 

نما ئش سے ماہرین اور صنعت کے سر کر دہ رہنما خطاب کریں گے، اور اس کے ساتھ جوہری ادویات کے سازوسامان ، لیزر ٹیکنالوجی ، مقناطیسی مواد ، مائیکروویو مواصلات ، اور ان جیسی دیگر صنعتوں بارے تبادلہ خیال کریں گے۔

 

اس نمائش کی میزبانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور سیچھوان کی صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے ۔ سال 2013 میں اپنے آغاز سے اب تک یہ ہرسال باقاعدگی سے منعقد کی جارہی ہے۔

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ) سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں ایک نمائش کنندہ لیزر کٹنگ مشین د کھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ) سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں ایک نمائش کنندہ لیزر کٹنگ مشین د کھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ)سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں لوگ زرعی افزائش کے پلیٹ فارم بارے جان رہے ہیں ۔(شِنہوا)

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ) سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں چین میں تیار کردہ ٹی پی 500 بغیر انسان چلنے والے مال بردار طیارے کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میان یانگ میں 10 ویں چائنہ ( میان یانگ) سائنس و ٹیکنالوجی سٹی بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں چین کے بائی ڈو 3 نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)