بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ دہائی کے دوران اقتصادی ترقی کے ساتھ لوگوں کی آمدنی میں بنیادی لحاظ سے اضافے کی رفتار برقرار رہی ہے، اور شہری اور دیہی افراد کی آمدنی کا فرق کم ہو گیا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) نے منگل کو بتایا کہ ملک میں فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 2021 میں 35ہزار128یوآن(تقریباً 4 ہزار940 امریکی ڈالر) رہی جو 2012 کے مقابلے میں 112.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس سے گزشتہ دہائی کے دوران اوسط سالانہ شرح نمو 8.8 فیصد تک پہنچ گئی۔پرائس فیکٹر کو نکالنے کے بعد اوسط سالانہ حقیقی ترقی کی شرح 6.6 فیصد رہی جوبنیادی طور پر وسعت پزیر معیشت کے مطابق ہے۔
گزشتہ دہائی کے دوران شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی کے درمیان فرق کم ہوا ہے۔
2021 میں، شہری رہائشیوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 47ہزار412 یوآن تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 96.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ دیہی باشندوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 18ہزار931 یوآن رہی جو 2012 کے مقابلے میں 125.7 فیصد زیادہ ہے۔