بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر 2022 کے دوران گیس کی کھپت میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن کے مطابق اکتوبر میں قدرتی گیس کی کھپت 30.53 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد زائد ہے۔
قدرتی گیس کی کھپت سال 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 299.93 ارب مکعب میٹر رہی جو گزشتہ ایک برس قبل کی نسبت 1.1 فیصد کم ہے۔
قومی بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اکتوبر کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 18.5 ارب مکعب میٹرز رہی جو ایک برس قبل سے 12.3 فیصد زائد ہے۔ یہ ستمبر کی شرح نمو سے 7.7 فیصد پوائنٹس بھی زیادہ ہے۔