• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں این ای ویزکی پیداوار اور فروخت میں پہلے 8 ماہ کے دوران زبردست اضافہتازترین

September 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تیزرفتارترقی اور مقامی مارکیٹ میں این ای ویز کے مارکیٹ شیئر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز (سی اے اے ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً70لاکھ 10ہزاراین ای ویز تیار کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 70لاکھ 40ہزار این ای ویز فروخت ہوئیں جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 30.9 فیصد زیادہ ہیں۔ ملک میں این ای ویز کا مارکیٹ شیئر اس عرصے میں 37.5 فیصد تک پہنچ گیا۔سی اے اے ایم کے مطابق، صرف اگست میں، این ای ویزکی پیداوار اور فروخت بالترتیب10لاکھ 90ہزار اور11لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت  29.6 فیصد اور 30 فیصد اضافہ ہے۔

اگست میں ملک میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں این ای ویز کاتناسب 44.8 فیصد رہا۔