بیجنگ (شِنہوا) چین کی بیمہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران حجم اور ڈھانچے کے اعتبار سے بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔
چائنہ بینکنگ اور انشو رنس ریگولیٹری کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں بیمہ میں ہونے والا سرمایہ 2012 میں 62.7 کھرب یوآن (تقریباً 872 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو کہ جون کے اختتام پر 15.6 فیصد اوسط سالا نہ نمو کی شر ح بڑھ کر 247.1 کھرب یوآن ہوگیا۔
انشورنس کیپٹل انو یسٹمنٹ کے اہداف کو بھی متنوع بنا یا گیا ہے، اس میں بینکنگ ڈیپازٹس ، بانڈز اور اسٹاک سے لیکر ایکویٹیز ، جائیداد ، اثاثوں کے انتظام بارے مصنوعات اور مالیاتی ڈیری ایٹوز شامل ہیں۔
رواں سال جون کے اختتام تک چین میں بیمہ رقم سے اثاثوں کا انتظام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 33 ہوچکی تھی جو 2012 کی نسبت 13 سے زائد ہے۔
کمیشن کے مطابق طویل اور درمیانی مدت میں حقیقی معیشت کو مالی تعاون فراہم کرنے والا سرمایہ 2012 میں تقریباً 40 کھرب یوآن تھا جو جون کے اختتام تک بڑھ کر 218.5 کھرب یوآن ہوگیا۔