بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سٹیمپ ٹیکس کی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 12 ارب 40 کروڑ یوآن(تقریباً 59 ارب 7 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس ریونیو ایک سال قبل کے مقابلے 3 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 54 ارب 90 کروڑ یوآن ہو گیا ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین کی مالیاتی آمدن تقریباً 185 کھرب 50 ارب یوآن رہی ہے۔
یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 3 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر مالیاتی آمدن میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔