بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران خدمات کی تجارتی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 17.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی تجارتی قدر تقریباً 49 کھرب 20 ارب یوآن(تقریباً 6 کھرب 90 ارب 77 کروڑ امریکی ڈالر) رہی ہے۔
خدمات کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 23 کھرب 60 ارب یوآن اور خدمات کی برآمدات 25 کھرب 60 ارب یوآن سے زائد ہو گئی ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے 16.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق تعلیمی خدمات پر مبنی تجارت میں تقریباً 20 کھرب 50 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔
تعلیمی خدمات کی برآمدات 14.3 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریباً 11 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں جس میں حقوق دانشورانہ املاک اور کمپیوٹنگ و انفارمیشن سروسز جیسی کیٹیگریزسرفہرست رہی ہیں۔
اس عرصہ کے دوران سفری خدمات کی بحالی جاری رہی کیونکہ اس شعبہ میں تجارت کا حجم ایک سال قبل کے مقابلے 9.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 6 کھرب 89 ارب یوآن ہو گیا ہے۔