• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آڈیو ویژول انڈسٹری میں تبادلوں کے فروغ کے لیے آن لائن نمائش کا انعقادتازترین

September 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ، تائیوان، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے حوالے سے  320 سے زیادہ اعلیٰ معیار کے آڈیو ویژول فن پاروں کی آن لائن نمائش پیر کو شروع ہوگئی۔

منتظمین کے مطابق، اکتوبر کے آخر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کو ویب سائٹ http://yunzhanlan2024.e.cn.vc/  پر دیکھا جاسکتا ہے جس میں 95  ادارے اور افراد شریک ہیں۔

یہ نمائش 2021 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے رواں سال کے ایڈیشن میں پہلی بار مختصر ویڈیوز اور مائیکرو ڈرامے پیش کیے جارہے ہیں۔

نمائش میں چین کے مختلف علاقوں کی روایتی ثقافت، اقتصادی اور تکنیکی ترقی، قدرتی خوبصورتی اور سماجی زندگی کے حوالے سےفن پارے رکھے گئے ہیں۔

آن لائن نمائش  کا انعقاد چین کی ایسوسی ایشن برائے ریڈیو، فلم و ٹی وی ایکسچینجز اور تائیوان میں صنعتی انجمنوں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔