• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں عدالتی معاونین کی تعداد 3لاکھ 32ہزارسے تجاوز کرگئیتازترین

October 12, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال جولائی کے آخر تک عوامی عدالتوں کے معاونین کی تعداد3لاکھ 32ہزارسے زیادہ تھی۔

منگل کو سپریم پیپلز کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ  کے مطابق عدالتی معاونین کے لیے زیادہ وسائل،ایک زیادہ معقول ڈھانچے اور بہتر نمائندگی کی وجہ سے ملک کی عدالتی جمہوریت کی کوریج  میں وسعت پیدا ہوئی۔

دستاویزکے مطابق، اپریل 2018 میں عدالتی معاونین کے قانون کے نفاذ کے بعد سے اب تک ملک بھرمیں عدالتی معاونین نے21لاکھ 50ہزار سے زیادہ فوجداری مقدمات، 87لاکھ90ہزار دیوانی مقدمات اور 7لاکھ 80ہزار انتظامی مقدمات کے ٹرائلز میں حصہ لیا۔

چین کے قوانین کے مطابق،عدالتی معاونین  ایسے شہری ہیں جو عدالتوں کے مقدمات کی کارروائی اور منصفانہ اور شفاف فیصلے کرنے میں ججز کی مدد کرنے کے لیے ہر سطح پرعدالتوں کی جانب سے پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب اور ملازمت پر رکھے جاتے ہیں۔