• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 700 برس پرانا پتھر کا کتبہ دریافتتازترین

December 05, 2022

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) مقامی حکام کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبے کی لونگ یاؤ کاؤنٹی میں سال 1286 کا ایک پتھرکا کتبہ دریافت ہوا ہے جو یوآن عہد (1271 سے 1368) سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ کتبہ  وی جیا ژوآنگ قصبے کے گاؤں گونگ زی میں دریافت ہوا جو 736 برس کی تاریخ کا حامل ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کتبے پر ایک مقامی خاندان کی خوبیاں اور کارنامے درج ہیں جس کا خاندانی نام وانگ تھا۔

کتبہ 1.52 میٹر اونچا ، 0.76 میٹر چوڑا اور 0.26 میٹر موٹا ہے۔ نیلے پتھر سے بنے اس کتبے کے اوپر ایک گنبد ہے۔ اس کے سامنے والے حصے پر حروف واضح اور 18 لائنوں میں ہے۔

اس کتبے میں وانگ کے آباؤ اجداد کے کارناموں کو بیان کیا گیا ہے جنہوں نے زندگی بھر کسانوں کی طرح کام کیا۔ انہوں نے کھیتوں میں محنت سے کام کیا ، گھر خریدے، گھر میں اپنے بزرگوں کو عزت دی اور غریبوں کی مدد کی۔

وانگ کی اولاد نے مقبروں کو دوبارہ تعمیر کیا اور ان کی خوبیاں اور کامیابیاں یاد رکھنے کے لئے یادگاری کتبہ لگایا۔

لونگ یاؤ کاؤنٹی میں ادب اور تاریخ کے اسکالر گو ینگ جی نے کہا کہ پتھر کے اس کتبے کی دریافت یوآن خاندان کی ثقافتی تاریخ کا مطالعہ کرنے میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔