• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2ہزار200 سال سے زیادہ قدیم شاہی مندر کا کمپلیکس دریافتتازترین

March 22, 2024

لانژو(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں شاہی خاندان کے افراد کی عبادت اوررسومات کی ادائیگی کے  لیے استعمال ہونے والے مندر کا ایک شاندار کمپلیکس دریافت ہوا ہے جس کا تعلق چھِن عہد(221سے207 قبل مسیح) سے ہے۔

گانسو کےشہر لونگنان کی لی شیان کاؤنٹی میں واقع  سی جیاؤپھنگ کا مقام بڑے پیمانے پر رسومات ادا کرنے کا کمپلیکس ہے جسے ایک متوازی ترتیب کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا۔

سائٹ کے مرکز میں زمین پر بنے پلیٹ فارم کے درمیان میں ایک مربع نما زیرزمین جگہ ہے، جس کے فرش اور دیواروں  پر ٹائل لگا کر مٹی سے بنے ڈرینیج پائپ سے جوڑا گیا ہے۔

ثقافتی آثار کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ کے محقق پی جیان لونگ نے کہا کہ مربع نما زیرزمین جگہ کے بارے میں خیال ہے کہ یہ ایک کھلا آنگن ہے جہاں پانی ذخیرہ کرنے  اور نکاسی کی سہولت بنائی گئی تھی ، جو اس قسم کی قدیم عمارتوں میں  دریافت ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی جگہ ہے۔