• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2023ء کے دوران مجموعی طور پر روزگار مستحکم ہو گا، وزیرتازترین

January 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل اور نشوونما میں مددگار پالیسیوں کے باعث معیشت میں بحالی کی بدولت 2023ء کے دوران روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہے گی۔

وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ وانگ شیاؤ پھنگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں گزشتہ پورے سال کے دوران روزگار مستحکم رہا اور شہری علاقوں میں مقررہ وقت سے قبل 1 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئی ہیں جو 1 کروڑ 10 لاکھ کے سالانہ ہدف  سے زیادہ ہیں۔

وانگ شیاؤ پھنگ نے کہا کہ کالج سے فارغ التحصیل افراد کا روزگار مجموعی طور پر مستحکم تھا اور 2021ء کے مقابلے  میں غربت سے نکالے گئے زیادہ لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔

وانگ نے اسے اقتصادی ترقی میں مددگار ، کاروباروں کی مدد، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، تارکین وطن کارکنوں سمیت اہم گروپوں کی مدد اور ملازمت کے متلاشی افراد کیلئے تربیت اور خدمات کو مضبوط بنانے کیلئے موثر پالیسیوں سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی معاشی سست روی، وبا کی بحالی، اور ایک پیچیدہ اور غیر یقینی بیرونی ماحول کے پس منظر میں سخت محنت سے حاصل کی گئی ہے۔

تاہم انہوں نے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ دباؤ اور چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے روزگار میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔