ہانگ ژو(شِنہوا) چین میں تین روزہ ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس(ڈبلیو آئی سی) 2022ووژین سمٹ جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئی جس میں 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے ریکارڈ 2ہزار100 مہمانوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔
مسلسل نو سالوں سے ہونے والی کانفرنس کا رواں سال کا ایڈیشن اس سال کے شروع میں ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس کا پہلا سالانی ایونٹ تھا۔
مختلف ذیلی فورمز کے علاوہ، اس سال کی ووژین سمٹ میں پہلی بار ڈبلیو آئی سی کے ممبر نمائندہ سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔
سمپوزیم میں بین الاقوامی تنظیموں، معروف عالمی انٹرنیٹ کمپنیوں، صنعتی اداروں اور تنظیموں کے 30 سے زائد ڈبلیو آئی سی ممبر نمائندوں نے شرکت کی۔
مشترکہ طور پر سائبر اسپیس میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے کل 12 نمایاں کیسز اور عالمی سطح کی معروف انٹرنیٹ سائنسی وتکنیکی15 کامیابیوں کو کانفرنس میں سراہا گیا۔