• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں 2022ء کے دوران ٹیلی کام انڈسٹری میں مستحکم توسیع ہوئیتازترین

January 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے دوران ابھرتے ہوئے کاروباروں اور نئے انفراسٹرکچر میں تیزی سے اضافہ کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں مستحکم توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی آمدن 15 کھرب 80 ارب یوآن(2 کھرب 33 ارب 38 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے ہوئے کاروباروں کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 32.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ٹیلی کام کاروباروں کی آمدن 5.1 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی ہے۔

2022ء کے دوران اس شعبے میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 19 ارب 30 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق 2022ء کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 23 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا بھر میں ان کی تعداد کا 60 فیصد ہے ، ان میں سے تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار بیس اسٹیشن 2022ء میں تعمیر کیے گئے ہیں ۔ 5 جی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد 56 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ چین کے موبائل فون صارفین کا ایک تہائی حصہ ہے۔