جوہانسبرگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین قومی خودمختاری کے دفاع اور بیرونی مداخلت اور ناکہ بندی کی مخالفت میں کیوبا کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
چینی صدر نے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کیوبا کی اقتصادی و سماجی ترقی میں مدد کے لئے چین پوری کوشش کرے گا۔
چینی صدر نے یاد دلایا کہ صدر ڈیاز کینل نے گزشتہ نومبر میں چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا تھا جس میں چین اور کیوبا کے درمیان تعلقات مزید گہرا کرنے پر وسیع اتفاق رائے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ کیوبا معاشرے کے قیام پر ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کی مشترکہ کوششوں سے اس اتفاق رائے پر مئو ثر طریقے سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ کیوبا کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد گہرا کرنے، عملی تعاون وسیع کرنے ، اسٹریٹجک کوآرڈینیشن مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات میں پیشرفت میں اضافہ کے لئے چین تیار ہے۔
جنوبی افریقہ، جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کیوبن ہم منصب میگوئل ڈیاز کینل سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
ڈیاز کینل نے گزشتہ نومبر میں چین کے کامیاب سرکاری دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق دونوں رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا ۔ چین تعلقات اس وقت تاریخ کے عروج پر ہیں ۔ کیوبا کے عوام صدر شی جن پھنگ کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں اور کیوبا کے منصفانہ مقصد کے لئے چین کی سمجھ بوجھ اوربامعنی تعاون کے شکرگزار ہیں۔