• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں 9.7 فیصد اضافہتازترین

September 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا)رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر چینی مالیاتی اداروں کے میزان کھاتوں میں توسیع دیکھی گئی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثے گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 ہزار 74 کھرب 20 ارب یوآن(تقریباً 589 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر) جبکہ ان کے مشترکہ قرضے ایک سال قبل کے مقابلے 9.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 3 ہزار 710 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔

مالیاتی صنعت کے سب سے بڑے حصہ دار بینکنگ اداروں کے مجموعی اثاثوں میں 9.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سیکورٹیز صنعت سے وابستہ کمپنیوں کے مشترکہ اثاثوں میں گزشتہ سال کی نسبت 16.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مرکزی بینک کےاعدادوشمار کے مطابق ملک میں بیمہ کنندگان کے مشترکہ اثاثے گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد اضافہ کے ساتھ 266 کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔