• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین لوگوں کی سرحد پار آمد و رفت مزید آسان بنائے گا، امیگریشن اتھارٹیتازترین

September 11, 2024

نا نجنگ(شِنہوا)چین کی قومی  امیگریشن انتظامیہ  (این آئی اے) نے  عزم  ظاہرکیا ہے کہ وہ   لوگوں کی سرحد پار آمد و رفت کو آسان بنانے اور عالمی امیگریشن  نظم و نسق کو فروغ دینے کیلئے  زیادہ جامع تعاون  اور زیادہ کھلی پالیسیوں پر عمل کر ےگا۔

یہ پیغام عالمی عوامی سلامتی تعاون فورم  2024 کانفرنس کے تحت مائیگریشن مینجمنٹ تعاون سے متعلق ذیلی فورم میں دیا گیا۔

این آئی اے نے سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے کا بھی عہد کیا اور تمام ممالک کی حکومتوں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کو تیز کریں اور امیگریشن کے معاملات سے متعلق ٹھوس اقدامات کو نافذ کریں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ذیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جانب سے غیر ملکیوں کے لیے  سفر، تعلیم یا رہائش کے لیے متعارف کرائے گئے سہولتی اقدامات کو سراہا۔

  چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر سوزو میں منعقد ہونے والے اس ذیلی فورم میں تقریبا 300 افراد نے شرکت کی جن میں متعلقہ حکام اور 57 ممالک اور خطوں اور چھ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، اسکالرز اور ماہرین شامل تھے۔