• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،لیتھیم آئن بیٹری کے شعبے میں تیزی سے ترقی جاریتازترین

December 26, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت  میں  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران  تیزی سے توسیع ہوئی ہے ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر  کےعرصہ  کے دوران  لیتھیم آئن بیٹریوں کی مجموعی  پیداوار 580 گیگا واٹ۔گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کر گئی ہے ۔

خاص طور پر صارفین کی مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کی پیداوار 84 گیگا واٹ گھنٹے سے تجاوز کر گئی ۔

 نیو انر جی وہیکلز (این ای ویز) کے لیے پاور بیٹریوں کی تنصیب کی  صلاحیت پہلے 10 ماہ کے دوران  تقریباً 224 گیگا واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 87 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت میں تیزی صارفین کی جا نب سے نیو انر جی وہیکلز کی طلب کے دوران ہو ئی ہے۔

 چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری سے نومبر تک کے عرصہ کے دوران  ملک میں ریٹیل ذرائع  سے  نئی توانائی والی  مسافر گا ڑیوں  کے 50 لاکھ 30 ہزار یونٹس فروخت کیے گئے ہیں  جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 100.1 فیصد زیادہ  ہیں ۔