شی ننگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے ایک گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے۔
ہائی ڈونگ شہر کی ہوژو تو خوداختیار کاؤنٹی کے شعبہ تشہیر نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جمعرات کی صبح 1 بجکر 5 منٹ پر ہونگیا گاؤں میں ہوا، جس سے 11 افراد پھنس گئے ،ان میں 7 رہائشی اور 4 دیگر انخلاء کے ذ مہ دار تھے۔
تلاش اور امدادی کوششوں کے سبب صبح 8 بجکر 20 منٹ تک 9 افراد کو تلاش کرلیا گیا تھا جن میں 5 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔ 2 لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مقامی حکومت نے آفات بارے ہنگامی ردعمل کو فوری طور پر فعال کیا اور ہنگامی صورتحال، آگ سے بچاؤ ، عوامی تحفظ اور صحت کے محکموں کو امدادی کوششیں کرنے کے لئے جائے حادثہ پر بھیجا۔