• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے،چینی صدرتازترین

December 31, 2022

ریاض(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدرشی نے کہا کہ چین اور لبنان  میں روایتی دوستی قائم ہے اور انہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی، شی نے کہا کہ چین لبنان کے ساتھ مل کر دوستانہ اور تعاون پر مبنی دوطرفہ  تعلقات کی  ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔صدر شی نے کہا کہ چین لبنان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی بھرپور حمایت کرتا ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں لبنان کی حمایت اور اس کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت اور بین الاقوامی کثیر جہتی مواقع پر لبنان کے لیے آواز بلند کرتا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے لبنان کے ساتھ کام کرنے اور چینی کاروباری اداروں کو لبنان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنے امن مشن کو وفاداری کے ساتھ پورا کرتے ہوئے  لبنان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔