بیجنگ(شِنہوا) چین کے لاجسٹک سیکٹر نے 2022 کے پہلے سات مہینوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ جنوری سے جولائی کے عرصے میں سوشل لاجسٹکس گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 1900 کھرب یوآن (تقریباً 275کھرب70ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد بڑھی، جو کہ پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد بڑھ کر 72 کھرب یوآن ہو گئی۔