• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، لا جسٹک شعبہ میں نمو ریکارڈتازترین

November 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے لاجسٹک شعبہ نے رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران  مستحکم نمو رپورٹ کی ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لا جسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق سماجی لا جسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس سے یہ جنوری سے اکتوبر کے عرصہ کے دوران 2754 کھرب یوآن(تقریباً 382.6 کھرب  امریکی ڈالرز) ہو گئی۔

اس عرصہ کے دوران صنعتی مصنوعات کے لئے لاجسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ صنعتی پیداوار مستحکم رہنا جا ری رہی۔

ہائی ٹیک مینو فیکچرنگ کے لئے لاجسٹکس میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کی نسبت  10.6 فیصد اضافہ ہوا  جو کہ ستمبر کی نسبت 1.3 فیصد پوا ئنٹس زیا دہ ہے۔

لاجسٹکس کی نقل و حمل کو ہموار بنا نے اور کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے متعدد پا لیسیوں کے عملدر آمد کے بعد  لا جسٹک کے شعبہ میں کاروباری سرگرمیوں نے استحکام رپورٹ کیا ہے۔