جنیوا (شِنہوا)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو-آئیویلا نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے جس کا ایک اہم معیشت کی حیثیت سے دنیا کے لیے آزاد اور کھلے تجارتی نظام میں کرداربہت اہم ہے۔
شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی جون 2022 میں منعقدہ 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی12) کامیاب رہی جس میں چین کا انتہائی اہم کردار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) فروری 2024 میں منعقد ہوگی، اور امید ہے کہ یہ یکساں طور پر کامیاب رہے گی، لیکن اس کے لیے چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے ہر رکن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت، کثیر الجہتی تجارتی نظام نے دنیا کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل نے ڈبلیو ٹی او ارکان سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف تجارتی بلاکس میں تقسیم ہونے کا وقت نہیں، ہمیں تحفظ پسندانہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔