• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےصوبے جیانگ سو کی برکس رکن ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں اضافہتازترین

March 27, 2024

نا نجنگ(شِنہوا) چین کے اقتصادی پاور ہاؤس کی حیثیت کے حامل مشرقی صوبہ جیانگ سوکی 2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران  برکس ممالک کے ساتھ غیر ملی تجارت میں ریکارڈ 102.22 ارب  یوآن (تقریباً 14.4  ارب  ڈالر) کا اضافہ دیکھا گیا  جس میں گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نانجنگ کسٹمز کے مطابق جیانگ سو سے بھارت اور جیانگ سو سے برازیل کے درمیان تجارت کے حجم میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں اضافہ دیکھا گیا جو سال کے پہلے دو  ماہ کے دوران  بالترتیب 25.31 ارب  یوآن اور 23.87  ارب یوآن تک ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 12.1 فیصد اور 36.4 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق  تجارتی اعداد و شمار میں قابل ذکر اضافے کو جیانگ سو کے مضبوط نجی شعبے سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ دریں اثناء جیانگ سو نے تین بڑی ٹیکنالوجی کی حامل ماحول دوست مصنوعات، یا "نئی تین" ، نئی توانائی گاڑیاں، لیتھیم آئن۔ بیٹریاں اور فوٹو وولٹک مصنوعات برآمد کرنے میں بھی پیش رفت  حاصل کی ہے، جو برکس کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

برکس ابھرتی ہوئی مارکیٹ کوآپریٹو میکانزم کا مخفف ہے جس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل تھے۔ یکم جنوری 2024 کوسعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا نےبھی  برکس میں شمولیت اختیار کرلی  جس کے بعد  اس کے اراکین کی تعداد پانچ سے بڑھ  کر 10 ہو گئی ہے۔